Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

امریکہ چاہتا ہے معیشت تباہ اور ملک غیر محفوظ ہو، شیریں مزاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ معیشت تباہ ہوتی ہے تو ملک غیر محفوظ ہوتا ہے اور یہی امریکہ چاہتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے گرفتار نہیں اغوا کیا گیا تھا اور انکوائری کمیشن نے پوری طرح میرا مؤقف سنا ہے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ کمیشن نے نوٹ کیا کہ میری گرفتاری سے متعلق پولیس رپورٹ نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نئے الیکشن کی تاریخ دی جائے تاکہ نئی حکومت پالیسیز بنائے اور اگر الیکشن کی تاریخ دے دی جاتی ہے تو بہت سے معاملات پر بات کی جا سکتی ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ اگلا اجلاس 14 جولائی کو ہو گا لیکن قومی اسمبلی مذاق بن گئی ہے کیونکہ سب سے بڑی پارٹی باہر آگئی۔ عمران خان کے جلسے میں بارش کے باوجود بھی عوام آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم نے اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے اور بھارت کے ساتھ تجارت کرنا ہے؟ معیشت تباہ ہوتی ہے تو ملک غیر محفوظ ہوتا ہے اور یہی امریکہ چاہتا ہے۔

Related posts

میرا کسی شوگر ملز سے کوئی تعلق نہیں، میں شئیر ہولڈر نہیں ہوں

Hassam alam

منی لانڈنگ کیس:شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان دوبارہ طلب

ibrahim ibrahim

آسٹریلوی سیکیورٹی وفد کی قذافی اسٹیڈیم آمد، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Hassaan Akif

Leave a Comment