Urdu
تازہ ترین کھیل

ایشیا کرکٹ کپ:پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا آئندہ ماہ ہو گا

لاہور: شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آ گئی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت آئندہ ماہ ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

بھارتی میڈیا ایجنسیوں کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں اگلے ماہ دیرینہ حریف پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے سے مد مقابل ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا اور ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021میں ہونے والے مقابلے میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے پہلی بار بھارت کو ورلڈ کپ میں ہرا کر تاریخ ساز فتح اپنے نام کی تھی۔ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گی۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

سندھ میں پانی کی قلت تشویشناک صورت حال اختیار کرگئی

Zaib Ullah Khan

یوکرین میں پاکستانی طلبہ کو وطن واپسی کی ہدایت

Rauf ansari

ہمیں ہندوستان اور امریکہ سے نہیں اپنے آپ سے خطرہ ہے، فواد چوہدری

Rauf ansari

Leave a Comment