Urdu
تازہ ترین کاروبار

بجلی مزید 7 روپے 90 پیسے مہنگی

اسلام آباد: نیپرا نے مئی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ م چارجز میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔

سی پی پی اے نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی،نیپرا نوٹیفیکیشن کے مطابق اتھارٹی نے27 جون 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

ترجمان نیپرا کے مطابق اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا، مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے،جولائی میں زیادہ چارج ہوگا۔

اطلاق ڈسکوزکے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔

Related posts

کمپیوٹر اب انسانی سوچ سے آپریٹ ہوگا

Hassaan Akif

لاہور میں خاتون نے رکشے میں بچے کو جنم دے دیا

Zaib Ullah Khan

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیراعظم کا دورہ لندن منسوخ

Hassam alam

Leave a Comment