Urdu
پاکستان تازہ ترین

نیپرا کا بجلی کے صارفین کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد: نیپرا کا عید الاضحٰی سے قبل بجلی کے صارفین کو بڑاجھٹکا، کراچی کے شہریوں کےلیے بجلی 9 روپے52 پیسے اور ملک کے دیگر صارفین کے لیے7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کیلئے 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے 27 جون کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی تھی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا جبکہ مئی کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے ہے جو جولائی میں زیادہ چارج ہو گا۔

نیپرا کی جانب سے ایک اور نوٹیفکیشن کے تحت کے الیکٹرک کے مئی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا اعلامیہ کے مطابق مئی کا ایف سی اے صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا جولائی میں صارفین سے 2 روپے 63 پیسے چارج کیا جائے گا ،،،جبکہ
اگست میں صارفین سے 6 روپے 89 پیسے چارج کیا جائے گا۔

کے الیکٹرک نے 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی اتھارٹی نے 4 جولائی کو ایف سی اے پر سماعت کی تھی اس کا اطلاق صرف جولائی اوراگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

Related posts

اسپیکر پارٹی مینڈیٹ کیخلاف ووٹ قبول نہیں کریںگے، فواد چوہدری

Rauf ansari

شہر قائد میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری

Nehal qavi

خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا

Hassam alam

Leave a Comment