عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے چھ برس بیت گئے

دنیا کی سب بڑی ایمبولینس سروس کے بانی اور فلاحی خدمات میں پاکستان کی شناخت دنیا بھر میں منوانے والے عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے چھ برس بیت گئے۔

سادہ مزاج انسان،لازوال کردار کے مالک اورانسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے عبدالستار ایدھی 6 سال قبل اس دارفانی سے کوچ کرگئے تھے لیکن دہائیوں تک انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنے والے ایدھی اج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں۔

عبدالستار ایدھی 28فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد انیس سوسینتالیس میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان اکر کراچی میں سکونت اختیار کی اوراس دوران انیس سواکاون میں ایک کلینک کی بنیاد رکھی۔

اس بے حس معاشرے میں جہاں بعض سنگدل اپنےبوڑھے ماں باپ کو گھر سے نکل دیتے ہیں یا پھر بچوں کو سڑک کنارے پھینک دیتے ہیں وہیں انسانی ہمدردی سے معمور عبد الستار ایدھی نے ان لاوارثوں کا وارث بن کر انہیں سائبان فراہم کیااوراج ایدھی فاونڈیشن خدمت انسانیت کی دنیا کی سب سے بڑی سروس ہے۔

ایدھی صاحب کی انسانیت کے لئے بے لوث خدمات پر انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد ایوارڈز کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیااورجان فانی سے کوچ کرجانے کےبعدعبدالستار ایدھی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

حکومت پاکستان نے انہیں بعد از مرگ نشانِ امتیاز سے بھی نوازا اور عظیم شخصیت کے اعزاز میں اسٹیٹ بینک اف پاکستان نے 50 روپے مالیت کا سکہ بھی جاری کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More