کراچی میں شدید بارش کے باعث تیل کمپنیوں نے کراچی میں پیٹرول کی سپلائی روک دی ہے۔ پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں بارش کے باعث سڑکوں کی صورتِ حال خراب ہے۔
پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ متعدد پیٹرول پمپس پانی میں ڈوب گئے ہیں سپلائی بحال نہ ہوئی تو قلت کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام تیل کمپنیوں نے تیل کی سپلائی روکی ہے، راستے بحال ہوتے ہی تیل کی سپلائی شروع ہو جائے گی۔
