Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی، وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کراچی میں بارشوں کے دوران ہونے والے  شہریوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر زر تلافی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے یہ اعلان کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کراچی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کی بابت بتایا۔

ٹیلی فونک بات چیت کے دوران ن لیگ کے مرکزی صدر نے شہر قائد کے شہریوں کے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہاربھی کیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم سے مشکل حالات میں کراچی کے شہریوں کی داد رسی کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے بارشوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس دس لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے بارشوں میں ہونے والے شہریوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر زر تلافی کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کے اعلانات پر ان کا کراچی کے شہریوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

Related posts

مسجد نبوی کی بے حرمتی، عمران خان سمیت 150 افراد پر مقدمہ درج

Rauf ansari

چکوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد گرفتار

Hassam alam

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment