پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہونے کا امکان ہے ۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ آج جاری ہونے کا امکان ہے ۔

آئی ایم ایف کیطرف سے پاکستان کیلئے پروگرام ایک ارب ڈالر بڑھا دیا جائے گا جس کے بعد ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف قرض پروگرام کو جولائی 2023ء تک توسیع دینے کا بھی اعلان کرے گا، پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے لئے تمام پیشگی شرائط مکمل کرچکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More