پہلا ون ڈے:بھارت نے انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا

اوول میں بھارت نے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان انگلینڈ کودس وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔ انگلش ٹیم پچیس اوورز میں ایک سودس رنز پرڈھیرہوگئی۔ جسپریت بمرہ نے چھ وکٹیں لیں۔ انگلینڈکے چاربیٹرصفر پر آؤٹ ہوئے۔ بھارت نے بغیرکسی نقصان کے مطلوبہ ہدف عبورکرلیا۔

اوول کرکٹ گراؤنڈ میں پہلے ون ڈے کا ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما نے فیلڈنگ کا انتخاب کیا اور انگلش ٹیم کوپچیس اعشاریہ دواوورز میں پویلین بھیج کراپنا فیصلہ درست ثابت کردیا۔ انگلینڈ کے چاربیٹر جیسن روئے، جوروٹ، بین اسٹوکس اور لیونگسٹن صفر پرآؤٹ ہوئے۔کپتان جوزبٹلر تیس رنز ٹاپ اسکورر رہے۔ ڈیوڈ ولی اکیس، بریڈن کارسے پندرہ اور معین علی چودہ رنز کی ڈبل فیگر میں اسکور کرسکے۔

بھارت کے جسپریت بمرا نے انیس رنزدے کرچھ اور محمد شامی نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ بھارت نے اٹھارہ اوورز میں بغیرکسی نقصان کے ایک سوچودہ رنز بنائے۔ روہت شرما نے چھہتر اور شیکھردھون اکتیس رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت نے دس وکٹ سے کامیابی حاصل کی اور تین میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More