مریم نواز نے دربار حضرت سلطان باہو پر حاضری دی

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے جھنگ میں دربار حضرت سلطان باہو پر حاضری دی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی احمد پور سیال آمد،مریم نواز کی جانب سے دربار سلطان باہو پر حاضری دی گئی،مریم نواز کی جانب سے دربار سلطان باہو پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

دربار سلطان باہو پر خصوصی دعائیں مانگی گئیں،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی جانب سے مزار باہو پر چادر بھی چڑھائی گئی۔۔ بعد ازاں مریم نواز لیہ روانہ ہوگئیں جہاں وہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More