Urdu
پاکستان تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن پر مبینہ الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا سے بذریعہ خط عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ طلب کر لیا اور بھکر اور لیہ میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ منگوا لیا۔ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے آٹھ جولائی کو خوشاب میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن نے فیاض الحسن چوہان کے بیانات کا بھی نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے خط کے ذریعے فیاض الحسن چوہان کے نجی ٹی وی کو انٹرویو کا ریکارڈ طلب کر لیا، الیکشن کمیشن فیاض الحسن چوہان کے مبینہ الزامات کا جائزہ لے گا۔

Related posts

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں کمی

Rauf ansari

مدینہ مسجد کیس، سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے 13 جنوری تک رپورٹ طلب کرلی

Hassaan Akif

پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے قلمدان کیلئے جوڑ توڑ جاری

Rauf ansari

Leave a Comment