Urdu
پاکستان تازہ ترین

اپنے آئینی کردار کے لیے کسی کو جوابدہ نہیں ہیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اپنے آئینی کردار کے لیے کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے پوری طرح سرگرم ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعت نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے انعقاد میں مصروف رہتے ہیں۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور متعلقہ اداروں کوحکم جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران پر امن ماحول کو یقینی بنایا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ برادر اکٹھے کرنے والے امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Hassam alam

وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، پی ایس ایل سیزن پر گفتگو

Rauf ansari

این سی اوسی کی جانب سے 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد

Hassaan Akif

Leave a Comment