عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے عوام سے وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا ہے۔

وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی مزید معاشی گنجائش پیدا ہوگی ہم عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More