Urdu
پاکستان تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس:سلیمان شہباز اور طاہر نقوی اشتہاری قرار

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی حاضری معافی درخواست جمع کرائی گئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے مقدمے میں سلیمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ دونوں ملزمان طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے، جبکہ عدالت نے شریک ملزم مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی ہے۔

عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی اور آئندہ سماعت پر انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔

Related posts

کراچی:ن لیگ کی جانب سے گرین لائن منصوبے کے علامتی افتتاح کی کوشش

ibrahim ibrahim

ادارے ابھی نیوٹرل ہیں لیکن بہت جلد نیوٹرل نہیں رہیں گے

Hassam alam

ہم نے کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہے، فرخ حبیب

Hassaan Akif

Leave a Comment