فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک میں ہونے والی سازش کو میر جعفر اور میر صادق نے کامیاب کروایا ہم امریکا سمیت کسی سے دشمنی نہیں چاہتے لیکن ہم کسی کی غلامی نہیں کریں گے۔
فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز حکومت کے آتے ہی نیب قانون میں ترمیم کی گئی، میں سپریم کورٹ میں گیا ہوں، آخری گیند تک ان چوروں کا مقابلہ کروں گا۔ مشرف کے دور میں ان ڈاکوؤں نے این آر او لیا، اس بار پھر انہوں نے 1100 ارب روپے کا ڈاکہ مارا، 1100 ارب روپے کسی صورت ہضم نہیں کرنے دوں گا، میں کپتان ہوں اور آپ میری ٹیم ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سازش کر کے چوروں کو ہمارے اوپر بٹھایا گیا، کیا امریکا پاکستانیوں کا خیرخواہ ہے اور بہتری چاہتا ہے؟ امریکا چاہتا ہے ہم اس کی غلامی کریں، جو وہ کہے پاکستان کرے، امریکی جنگ میں 80 ہزار پاکستانی مارے گئے، آج بھی ہماری فوجی سرحدوں پر قربانی دے رہے ہیں۔ امریکا اس لیے ان چوروں کو لےکر آیا کہ ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرسکے، امریکا کو آزاد لیڈر پسند نہیں ہیں، بوٹ پالش کرنے والے پسند ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ نے کہا کہ پاکستانی قوم غیرت مند قوم ہے،شہباز اور زرداری 32سال سے بھیک مانگ رہے ہیں، ان میں غیرت ہوتی تو شریف اور زرداری خاندان چوری کا پیسہ واپس لاتا، بھیک نہ مانگتے، ان لوگوں نے دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، تحریک انصاف 20 کے20 حلقوں میں الیکشن جیتے گی، عوام ان کو بلوں سے پھینٹا لگائیں گے، اتوار کو ہر پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دینا ہے۔
