تمام حلقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے،رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پولنگ کے دن امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام حلقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر تمام حلقوں میں سول آرمڈ فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حساس انتخابی حلقوں میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے علاوہ فوجی دستوں کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت داخلہ میں ایک مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ سیل کو سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ سول آرمڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹرز سے بھی جوڑا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے پوری طرح الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بغیر کسی تاخیر کے جواب دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More