حب ڈیم مکمل بھر گیا

سندھ بلوچستان میں بارشوں کے بعد کراچی کو پانی سپلائی کرنے والا حب ڈیم مکمل بھر گیا ہے۔ ڈیم کا اضافی پانی حب ندی کے راستے سمندر میں گر رہا ہے۔

جی ایم واپڈا عامر مغل نے بتایا ہے کہ حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھر گیا ہے، حب ڈیم میں تین سال کا پانی ذخیرہ بھر چکا ہے، حب ندی کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

حب ڈیم اور ندی کے اطراف سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کو ڈیم اور ندی کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس سے قبل ڈیم 2007 اور 2020 میں بھی بھرا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More