پہلاٹیسٹ:قومی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز پر آؤٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 4 رنز کا خسارہ رہا۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 119 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان آغا سلمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ، حسن علی اور بابر اعظم شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 13، 2، 3، 19، 5، 5، 18، 17، 119 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کوئی رن اسکور نہیں کر سکے۔

سری لنکا کی جانب سے 5 وکٹیں پربتھ جے سوریا، مہیش ٹھیکشانا اور رمیش مینڈس 2، 2 جبکہ کاسن راجیتھا نے حاصل کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More