کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا موسی کالونی میں نو تعمیر شدہ 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہو گئی،عمارت گرنے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے علاقے کریم آباد سے ضیاء الدین اسپتال کی طرف جاتے ہوئے راستے میں موسیٰ کالونی میں موجود 5 منزلہ رہائشی عمارت کو گزشتہ رات بارش کی وجہ سے مخدوش ہونے پر پولیس نے خالی کرا لیا تھا، یہ عمارت آج صبح منہدم ہو گئی۔
