صادق آباد:باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی،19 افراد ہلاک

صادق آباد کے علاقے ماچھکہ کے قریب دریائےسندھ میں کشتی الٹ گئی۔ انتظامیہ کے مطابق کشتی میں سو سے زائد مسافر سوار تھے۔ ڈپٹی کمشنر صادق آباد کے مطابق اب تک انیس افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے کے بعد زیادہ تر افراد کو مقامی افراد نے بچا لیا تھا۔ ڈوبنےوالے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری،افسوسناک حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More