الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کی درخواست کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ طویل عرصے سے التوا کے شکار پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس پر فیصلہ سنائے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ریاستی اداروں پر بار بار شرمناک حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھٹی دی جارہی ہے۔عمران نیازی کو دیئے گئے استثنیٰ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More