سندھ بھر میں تمام دکانیں رات نو بجے بند کرنے کا حکم

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے بجلی کی بچت سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیاگیا۔سندھ بھر میں تمام دکانیں اور شاپنگ مالز رات نو بجے بند کرنے کا حکم دیاگیاہے۔ریسٹورنٹ ،ہوٹل ، جِم رات ساڑھے گیارہ بجے تک بند ہوں گے۔

سندھ بھرمیں شادی ہال رات ساڑھے 10 بجے تک کھولنے کی اجازات ہوگی،ریسٹورنٹس ،ہوٹلز ، جِم رات کو ساڑھے 11 بجے تک بند ہوں گے،میڈیکل اسٹورز ، پیٹرول پمپ ، ملک شاپ اور اسپتال کو 24 گھنٹے کھلارکھنےکی اجازت اس پابندی کا اطلاق 16 آگست تک ہوگا۔ سندھ بھر میں ہفتے کےروز اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More