گال ٹیسٹ:جیت کے لیے مزید 120 رنز درکار

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام تک قومی ٹیم نے 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنالیے۔

گال ٹیسٹ میں چوتھے دن جب کھیل ختم ہوا تو اس وقت عبداللّٰہ شفیق 112 اور محمد رضوان 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے جو کل دوبارہ اننگز کا آغاز کریں گے۔ اس وقت قومی ٹیم کو جیت کے لیے مزید 120 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More