لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ہاری نہیں بلکہ حقیقت میں پی ٹی آئی سے سیٹیں چھین لی ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے بڑا فائدہ اٹھایا ہے، ان میں سے بہت سے حلقوں میں پی ایم ایل این کے پاس 2018 میں کوئی امیدوار نہیں تھا، امیدوار نہ ملنے سے لے کر سخت مقابلہ کرنے تک بڑی بہتری الحمداللہ ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں پی ایم ایل این نے اپنی ایک بھی سیٹ نہیں ہاری، حقیقت میں ہم نے پاکستان تحریک انصاف سے سیٹیں چھین لی ہیں۔
