گال: پاکستان نے سری لنکاکے خلاف پہلا ٹیسٹ چار وکٹوں سے جیت لیا۔ بابر اعظم الیون نے گال میں تین سوبیالیس رنزکا سب سے بڑا اور سری لنکاکےخلاف دوسرا بڑا ہدف عبورکیا۔
آخری دن فتح کے لیے پاکستان کو ایک سوبیس رنز اورسری لنکاکوسات وکٹیں درکارتھیں۔ عبداللہ شفیق کی کیریئر بیسٹ سنچری نے پاکستان کوفتح دلادی۔ پاکستان نے عبداللہ شفیق کے ایک سوساٹھ رنزکی مددسےفتح حاصل کرلی۔
سری لنکا کے پرباتھ جے سوریا نے چاروکٹیں لیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی قیمتی بارہ پوائنٹس حاصل کرلیے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ چوبیس جولائی سے گال ہی میں کھیلا جائے گا۔
