کراچی: ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 230 روپے کا ہوگیا ہے۔انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
گزشتہ روز روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار رہا، روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے اور اوپن مارکیٹ میں مزید 4 روپے بڑھی۔
جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں 4 روپے کے مزید اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 224.00 روپے سے بڑھ کر 228.00 روپے اور قیمت فروخت 225.00 روپے سے بڑھ کر 229.00 روپے ہوئی تھی۔
