واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا ہوگیا ہے،وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔صدر بائیڈن کووڈ کے باوجود دفتری فرائض انجام دیں گے لیکن کسی سے ملیں گے نہیں۔
وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق صدر کچھ لوگوں سے ملے اور ان کا کووڈ ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ مثبت آیا۔ صدر کے کووڈ کے اثرات کم ہیں لیکن اپنے دفتر میں کام کریں گےکسی سے ملیں گے نہیں۔ وہ ٹیلیفون کے ذریعے ہی احکامات جاری کریں گے۔ترجمان کے مطابق صدر نے مکمل ویکسین کرایا ہوا ہے۔ دو بوسٹر دوز بھی لگوائیں ہیں لیکن وہ کووڈ کیلیے دوائی لے رہے ہیں۔
