Urdu
پاکستان تازہ ترین

سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کا التوا نہیں چاہتی،مرادعلی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکہناہے کہ بلدیاتی الیکشن کےالتوا کی خبر حیران کن تھی، اعلان سےکچھ دیر پہلے ملتوی ہونےکا پتہ چلا،الیکشن کمیشن میں ایم کیوایم کی پٹیشن پر جواب جمع کرایا تھا ، الیکشن کمیشن کو کہاتھا کہ سندھ حکومت الیکشن کا التوا نہیں چاہتی۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سید عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی اختتامی تقریبات میں شرکت کی اورمزار پر چادر چڑھا کر دعا کی،اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ ہاؤس کو بدنام کیاجارہاہے،نوٹوں کی گاڑیاں پنجاب بھیجنے کی باتیں سفید جھوٹ ہیں،ماضی میں بھی لانچ سےپانچ ارب روپے پکڑنے کی باتیں ہوئی تھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کےالتوا کی خبر حیران کن تھی،اعلان ہونےسےکچھ دیر پہلے الیکشن ملتوی ہونےکا پتہ چلا،الیکشن کمیشن میں ایم کیوایم کی پٹیشن پر جواب جمع کرایاتھا ، الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ سندھ حکومت الیکشن کا التوا نہیں چاہتی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا مزید کہنا تھاکہ افغان مہاجرین کئی سالوں سے یہاں موجودہیں،افراتفری پھیلانےوالوں کوآج افغانی یاد آرہے ہیں،صوبےکا امن و امان خراب کرنےوالوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔

Related posts

جمہوریت کا ترجمہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے،بلاول بھٹو

ibrahim ibrahim

اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی تیار

Rauf ansari

مقامی میر جعفروں نے امریکا کی ملی بھگت سے حکومت تبدیل کی، عمران خان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment