Urdu
پاکستان تازہ ترین

عمران خان تمام اداروں پر قبضہ چاہتے ہیں،سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے عمران خان ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں اور یہ تمام اداروں پر قبضہ چاہتے ہیں،ہم عمران خان کا گند صاف کرتے رہے اور ہمیں ضمنی الیکشن میں دھکیل دیا گیا، عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں، کیا اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبدار نہیں رہنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن بتائے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ایک بار پھر عمران خان پر برس پڑے۔ کہتے ہیں عمران خان عمران خان ملک کے تمام اداروں پر اپنا قبضہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے ہارس ٹریڈننگ کا بازار گرم رکھا جبکہ ہم نے ان کے گناہوں کا بوجھ اٹھا رکھا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ملک کو توڑنے کی باتیں کرنے والا ملک کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا۔ اب عدالت میں جانے کی بجائے سیاست کے میدان میں عمران خان کا مقابلہ کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ادارے اپنی حدود میں کام کررہے ہیں تو عمران خان کو تکلیف ہورہی ہے۔ عمران خان اب سات دن لاہور میں قیام کریں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Related posts

مولانا فضل الرحمان کو چوہدری برادران کے فیصلے کا انتظار

Rauf ansari

سعودی صحافی جمال خشوگی کا ایک قاتل فرانس میں گرفتار

Rauf ansari

عمران خان غیر آئینی طور پر وزیراعظم کے منصب پر قابض ہیں، متحدہ اپوزیشن

Rauf ansari

Leave a Comment