امریکی صدر جو بائیڈن کی حالت میں بہتری

واشنگٹن: کورونا وائرس کا شکار ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ صدر جو بائیڈن کے معالج ڈاکٹر کیون کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کی حالت میں اب بہتری آ رہی ہے۔

جو بائیڈن کے ڈاکٹر نے کہا کہ ان میں کورونا وائرس کی علامات میں بھی اب افاقہ ہے جبکہ بائیڈن کے پھیپھڑے صاف اور جسم میں آکسیجن معمول کے مطابق ہے۔ صدر بائیڈن ممکنہ طور پر کورونا کے بی اے 5 ویرینٹ کا شکار ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More