Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

فل کورٹ کے حوالے سے ابھی دیکھیں گے،چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب کےمعاملے پرڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے۔حکومتی اتحاد کی معاملے پر فوری فل کورٹ بنانے کی درخواست مستردکردی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مزید قانونی وضاحت کی ضرورت ہے۔ دلائل سن کر فیصلہ کریں گے ابھی ابہام موجود ہیں۔ آگے چل کے دیکھیں گے کہ فل کورٹ بنانا ہے یا نہیں کیس کو میرٹ پر سنیں گے۔عدالت چوبیس گھنٹے بیٹھنے کو تیار ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ فل کورٹ بنانے کے معاملے پر آج فیصلہ ہوگا یا نہیں، کچھ نہیں کہہ سکتا۔ چوہدری شجاعت حسین اور پیپلز پارٹی کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی گئی، اس سے قبل سپریم کورٹ نے فل کورٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ میں شامل ہیں۔

Related posts

آبی مذاکرات: پاکستانی 5 رکنی وفد کل بھارت جائے گا

Zaib Ullah Khan

کراچی کا موسم گرم،آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

ibrahim ibrahim

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ساڑھے 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

Hassam alam

Leave a Comment