Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

سپریم کورٹ:فل کورٹ بنانے کی تمام درخواستیں مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی تمام درخواستیں مسترد کردیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ معاملے کی بنیاد قانونی سوال ہے کہ ارکان اسمبلی کو ہدایت پارٹی سربراہ دے سکتا ہے یا نہیں، ڈپٹی اسپیکر کیس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے سنیں گے۔

فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کیس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کردی، فل کورٹ نہ بنانے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، تین رکنی بینچ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

Related posts

شہبازشریف کے اپوزیشن قائدین سے ایک بار پھر رابطے

Hassam alam

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 27 فروری کو اسلام آبادپہنچے گی

Rauf ansari

دفترخارجہ کی پاکستان کےکسی بھی وفدکے دورہ اسرائیل کی تردید

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment