اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا مسترد کر دی۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف چوہدری پرویز الہی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے آج سماعت کی، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ میں شامل ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے وکیل عرفان قادر اور پرویز الہٰی کی طرف سے وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔
وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کی گئی۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہو گی۔
•
