اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا کردار متنازع نہیں ہونا چاہیے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ متنازع نہ ہو، ایسے نہیں ہو سکتا کہ ایک نہیں دو آئین ہوں، ایک نہیں دو پاکستان ہوں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا کردار متنازع نہیں ہونا چاہیے، ہم نے تجویز دی تھی کہ فل کورٹ بنائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک پاکستان میں دو آئین ہوں، ہمارے لیے ایک آئین اور لاڈلے کے لیے دوسرا آئین ہو۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا کام آئین بنانا ہے اور ان کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ صرف چیف جسٹس نہیں بلکہ تمام ججز پر مشتمل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسپیکر صاحب عدالتی اصلاحات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنائیں، یہ کمیٹی آج ہی بنائیں اور ہم اس کا حصہ بنیں گے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کے نمائندے بھی شامل ہوں، ہم قانون سازی کریں اور فیصلہ کریں کہ کتنے ججز کو بیٹھنا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More