کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں مزید دو روز کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

بارشوں کے بعد شہر میں جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ دوسری جانب گارڈن شو مارکیٹ سمیت اولڈ ایریا میں اب بھی بارش کا پانی جمع ہے، اردو بازار اور سوبھراج اسپتال کے گرد جگہ جگہ کیچڑ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More