بھارت کی جانب سے پانی کا ریلہ چھوڑنے پر سیالکوٹ کے قریب دریائے چناب میں سیلابی صورتِ حال ہے۔
محکمۂ انہار کے مطابق بھارت کی جانب سے گزشتہ روز 2 لاکھ 25 ہزار 836 کیوسک کا ریلہ چھوڑا گیا تھا، جس کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
محکمۂ انہار نے بتایا ہے کہ ہیڈ مرالہ پر پانی کی سطح 1 لاکھ 18 ہزار 754 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی کا اخراج 1 لاکھ 3 ہزار 454 کیوسک ہے۔
