عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکا مطالبہ

کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن بغیر کسی ڈر کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکےکہ انہوں نے پاکستانیوں کے ساتھ کیا دھوکے بازی کی ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے ،جو شخص مخالفین کو چور کہتا تھا فنانشل ٹائمز کی رپورٹ انے کےبعد ثابت ہوگیا عمران خان سب سے بڑا ڈاکو ہے۔

شرجیل میمن نےعمران خان کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے اکائونٹ میں جعل سازی کے ذریعے پیسے آئے،وفاقی حکومت چاہے تو آج بھی عمران خان کو گرفتار کر سکتی ہے۔

شرجیل میمن کامزیدکہناتھاکہ ان کو مانناپڑے گایہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں اس لیے ملک سے لاڈلہ ازم فوری طور پر ختم ہونا چائیے اورعوام کے سامنے تمام چیِزیں کلئیر ہونی چائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More