Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔ اگر آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے، بجلی کا بل اورنہ ہی بچوں کی فیس ادا ہوسکتی ہے۔غریب وینٹی لیٹر پر ہے،سیکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔مہنگائی کی شرح38فیصد بڑھ گئی اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہسیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ مداخلت نرم ہو،گرم ہو یا سخت،سب کو مل کر ملک بچانا ہے۔ایک ایک دن قیمتی ہے،سب کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود لے لیں گے۔

Related posts

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سزا یافتہ مجرمان حوالگی کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی

Hassam alam

وزیراعظم شہبازشریف کو سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

Rauf ansari

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں مندی، 185 پوائنٹس کی کمی پر بند

Nehal qavi

Leave a Comment