Urdu

لاہور: ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فردجرم کےلیے 7 ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔

اسپیشل کورٹ لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز فردجرم کے لیے آئندہ سماعت 7 ستمبر کو طلب کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف شہباز اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

دورانِ سماعت حمزہ شہباز کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کیں۔ پراسیکیوٹر نے حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ضمانت منظور ہوتے ہی ملزم نے عدالت میں پیش ہونا چھوڑ دیا ہے۔

پراسیکیوٹر نے ملزم ملک مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں جمع کرادیا۔ پراسیکیوٹر نے کہا ملزم کی موت کی تصدیق ہوگئی ۔ دورانِ سماعت ایف آئی اے نے اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کی جائیداد کا ریکارڈ پیش کیا۔

Related posts

رانا ثنااللہ کا سعودی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ

ibrahim ibrahim

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری، مزید 2 کشمیری شہید

Hassam alam

سندھ کےتعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment