پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرار داد منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی۔ ایوان میں قرارداد حکومتی رکن سید عباس شاہ نے پیش کی، جو منظور کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی نے الیکشن کمشنر کو نکلوانے کے لیے حکمت عملی تیار کی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے قرار داد منظور کروائی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More