Urdu
دلچسپ و عجیب

برطانیہ میں 800 سال قدیم لاکٹ دریافت

ویب ڈیسک: برطانیہ میں 800 سال قدیم لاکٹ دریافت ہوا ہے جس میں 3 شیروں کا نشان بنا ہوا ہے، یہ لاکٹ ایچ ایس 2 ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر کام کرنے والوں کو دریافت ہوا۔

12ویں صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والا یہ انمول خزانہ برمنگھم کے جنوب مشرق کے علاقے کے گاؤں سے اسپیڈ ریل منصوبے کے دوران ملا، اس لاکٹ میں لال رنگ پر تین سنہرے شیر بنے ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس لاکٹ کا ڈیزائن انگلش فٹبال ٹیم سے مماثلت رکھتا ہے۔

لاکٹ کی چوڑائی دو سینٹی میٹر اور لمبائی چار سینٹی میٹر سے تھوڑی زیادہ تھی جبکہ اوپر کی جانب ایک کنڈا لگا ہے جس سے اسے باندھا جاتا تھا۔ اس لاکٹ کی عمر کا اندازہ اسی پر بنے ہوئے نشانوں سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے، تاریخی جائزے کے مطابق شیروں کو انگلینڈ کے نشان کے طور پراستعمال کیا جانا 1066 سے 1087 عیسوی تک حکومت کرنے والے پہلے نارمن بادشاہ ولیم فاتح کے دور سے جڑتا ہے۔

بادشاہ ولیم فاتح نے لال پس منظر پر دو شیروں کو استعمال کیا اور انگلش تخت کا نشان بنایا۔جبکہ تیسرے شیر کا اضافہ ہینری دوم نے کیا جو 1154ء سے 1189ء تک انگلینڈ کا بادشاہ رہا۔

Related posts

شوہر نے بیوی کی محبت میں تاج محل بنا دیا

Hassaan Akif

وھیل کے منہ میں پھنسنے کی حیرت انگیز کہانی

Hassam alam

دنیا کی معمر ترین شخصیت کی 119ویں سالگرہ

Hassaan Akif

Leave a Comment