کراچی: گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔