Urdu
تازہ ترین کھیل

کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی، دو پاکستانی ریسلرز فائنل میں پہنچ گئے

ویب ڈیسک: کامن ویلتھ گیمز 2022 کے ریسلنگ ایونٹ میں دو پاکستانی ریسلرز زمان انور اور انعام بٹ نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 86 کلو کیٹگری کے فائنل میں انعام بٹ کے مدمقابل بھارتی ریسلر ہوں گے۔

فری سٹائل ریسلنگ 125 کلو گرام کٹیگری میں پاکستانی پہلوان زمان انور گولڈ میڈل کیلئے کینیڈا کے ریسلر سے مقابلہ کریں گے۔

دفاعی چیمپئن انعام بٹ نے اپنی پہلی فائٹ میں اسکاٹ لینڈ کے ریسلر کیرن کو گیارہ صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی اور پھر آسٹریلوی ریسلر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

Related posts

چونیاں میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ، ایک جاں بحق، خواتین سمیت 5 زخمی

Rauf ansari

لاہورپریس کلب کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق

Rauf ansari

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment