Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نئے آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب تاحیات ہوں گے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئے آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب تاحیات ہوں گے اور انہیں ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا گیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نئےآرڈیننس کےتحت صدرمملکت کسی وقت بھی چیئرمین نیب کونکال سکتےہیں، حکومت جتنی بھی چوری کرلےاسےمعافی ہے، یہ صرف ایک آرڈیننس کی مارہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کودکھائیں ن لیگ نےکیاکرپشن کی ہے،حکومت کی کرپشن عوام کےگھروں تک پہنچ گئی، 120روپےکلوچینی میں سے 70 عمران خان اوروزراکی جیب میں جارہےہیں، براڈشیٹ میں کس نےکس کوپیسےدیئے،کوئی نہیں جانتا، نیب پراسیکیوٹراورملازمین کٹہرےمیں ہوں گے۔

Related posts

سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ

Zaib Ullah Khan

ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ ملک چلائیں، وزیر اعظم عمران خان

Hassaan Akif

سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment