Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عالمی بنارسی ٹھگ غیر قانونی ڈالر لیتے ہوئے پکڑے گئے، رانا ثنااللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں “اسلامی ٹچ” دینے والے فنکاروں کو اب ‘قانونی ٹچ’ کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے ‘قانونی ٹچ’ سے بھاگ رہے ہیں۔ ہر چوری پکڑے جانے پر ‘جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی’ مکاری، فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں۔

فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے۔ شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں۔ عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے لیکن اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا اور جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔

Related posts

ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

Rauf ansari

وزیراعظم وفاقی وزراء کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر ماسکو روانہ

Rauf ansari

ایف آئی اے کی کارروائی: خواتین کو حراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment