ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاص الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کو فارن فنڈنگ کیسز میں پاکستان کی سیاست سے الگ کرنے والے خواب دیکھنا بند کردیں۔ کوئی مالی کا لال عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کر سکتا۔ آل لوٹ مار ایسوسی ایشن کے مقدر میں رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے روایتی انداز میں ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آل لوٹ مار ایسوسی ایشن عمران خان کو عوام میں شکست نہیں دے سکتے۔ اس لیے فارن فنڈنگ کیسز میں انہیں پاکستان کی سیاست سے مائنس کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ یہ ایک دیوانے کےخواب کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔
فیاص الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی دس دن کی پرفارمنس ککڑی مافیا کی تین ماہ کی حکومت سے کہیں آگے ہے۔ صوبے بھر کی چھیاسی نئی تحصیلوں میں ریکسیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی سروس شروع کرنے کے ساتھ نکاح میں ختم نبوت کی گواہی کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ سیلاب میں شہید ہونے والوں کو آٹھ لاکھ اور زخموں کو چار جبکہ گھر تباہ ہونے والوں کو پنجاب حکومت چھ چھ لاکھ روپے دے گی۔
ترجمان پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو بھی نہ بخشا کہنے لگے کہ ستر کی دہائی میں جے یو آئی کو ہونے والی فارن فنڈنگ نظر نہیں آتی۔ فارن فنڈنگ میں دو جماعتوں کے کیسز روک کر عمران خان کے کیس کو سنانے کی بہت جلدی تھی۔فنڈنگ کرنے والے تمام افراد نے عمران خان کے حق میں گواہی دے دی ہے۔
