Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حقیقی آزادی جلسے میں فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا، عمران خان

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں 13 اگست کو اپنے حقیقی آزادی جلسے میں فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے۔ کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے ان کی مدد کو نہ نکلےاور اسلام کے عظیم ترین المیے کو وقوع پذیر ہونے دیا گیا۔ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے۔ مجرموں کے برسرِاقتدار گروہ، جسےتبدیلیئے حکومت کی امریکی سازش کےذریعےحکومت میں لایا گیا اور ان کےسرپرستوں کےاقتدار کی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت) کےنرغے میں ہے۔ کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گےیا بحثیت ایک قوم اس کڑے امتحان کا سامنا کریں گے؟ 13اگست کو میں اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکااعلان کروں گا۔

Related posts

گورنرسندھ نے 17 ویں عالمی تجارتی و صنعتی میلے کا افتتاح کردیا

Rauf ansari

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ibrahim ibrahim

پاک فوج نے 23 مارچ کی مناسبت سے نئی ویڈیو جاری کردی

Hassam alam

Leave a Comment