Urdu
تازہ ترین دنیا

اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت:سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  نے اسرائیل کے فلسطین پر فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین کی تازہ صورتحال پر غور کے لیے کل بروز پیر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ سلامتی  کونسل کی جانب سے غزہ پر  اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت  بھی کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کی جارحیت پر بحث کے لیے سلامتی کونس کا اجلاس منعقد کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے دوسرے روز  بھی غزہ پر  جارحانہ حملے جاری ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے دو روز کے دوران  اب تک 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کیاگیا۔

اسرائیل کی جانب سے رفاہ، خان یونس، الصابرہ،جبالیہ کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، سب سے زیادہ جانی نقصان رفاہ کے علاقے میں ہوا

Related posts

عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے پیٹرول 12 مہنگا کرکے 10 روپے کم کیا

Hassam alam

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی بی جے پی رہنماوں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت

ibrahim ibrahim

حکومت کے اپنے ایم این ایز اس کے خلاف بول رہے ہیں،مریم نواز

ibrahim ibrahim

Leave a Comment