لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر مال نوابزادہ منصور علی خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو باقاعدہ خط بھی لکھ دیا ہے۔
پنجاب میں وزیرمال کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے نوابزادہ منصور علی خان نے وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کو لکھے جانے والے خط میں پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی ہے۔
انہوں نے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان نے اپنے خط میں سرکاری گاڑی، گھر اور عملہ واپیس لینے لیے جانے کی بھی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ نوابزادہ منصور علی خان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 271 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، وہ مرحوم سیاستدان نوابزداہ نصراللہ خان کے صاحبزادے ہیں۔
