پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور پر موبائل سروسز بند رہیں گی

لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور پر موبائل سروسز عارضی طور پر معطل رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نکالے جانے والے مرکزی جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروسز عارضی طور پر بند رہیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلام پورہ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے راستوں پر موبائل سروسز بند رہیں گی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق اسی طرح ماڈل ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، اقبال ٹاون، شادمان اور صدر کینٹ میں بھی موبائل سروسز کو معطل رکھا جائے گا۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ 10 محرم الحرام کو نثارحویلی سے نکلنے والے مرکزی جلوس کے راستوں پر بھی موبائل فون سروسز معطل رہیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More